چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نےمن پسند پوسٹنگ کیلئے سفارشات اور اثر و رسوخ استعمال کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے، غیرضروری اثرورسوخ استعمال کرنے پر گریڈ 18کے افسر جواد الحسن کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔
اسلام آبادمیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے محکمے سے سفارش کلچر ختم کرنے کی ٹھان لی ہے، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نےسول سرونٹس رولز 2020 کے تحت کارروائی کی، چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے کارروائی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جواد الحسن اس وقت ڈپٹی کلیکٹر،کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں تعینات ہیں، چیئرمین ایف بی آر نےافسران پر واضح کیا ہےکہ اپنی مرضی کی پوسٹنگ کیلئے بیرونی اثرو رسوخ استعمال نہ کیا جائے۔
Notification of Chairman FBR against arbitrary posting by Farhan Malik on Scribd
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ یہ طرزعمل ادارے کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے،بیرونی اثر و رسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے ٹرانسفر پوسٹنگز کیلئے غیر قانونی طریقہ کار کا استعمال بدتمیزی تصور ہوگا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے تمام افسران کیلئے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر پیغام جاری کیا کہ آئندہ ایسے عمل میں ملوث افسران کو فوری طور پر معطل کرکے تادیبی کارروائی کی جائے گی، جواد الحسن کو فوری طور پر 120 دن کیلئے معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔