پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے اپنے سیاست میں آنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ علیمہ خان یا بشریٰ بی بی پارٹی پر قبضہ کرنے لگی ہیں ، ہمارے پاس اتنی فرصت نہیں کہ اس دنگل میں اتریں ، بانی پی ٹی آئی نے آٹھ ستمبر کو ہر حال میں جلسےکی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چاہے بم پھٹے یا دھمکیاں ملیں ہم8تاریخ کو آ رہےہیں جلسہ کرنے کیلئے ۔