وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ حضرت داتا گنج بخش نے محبت، احترام، امن اور رواداری کا پیغام عام کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےحضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان الہجویری ؒکی دینی وروحانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عرس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز نے عرس میں آنے والےعقیدت مندوں کی بہترین میزبانی اور زائرین کےلئے بہتر سے بہترین انتظامات کی ہدایت کی،اس کے علاوہ عرس پر سیکورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرس پر آنے والے زائرین ہمارے مہمان ہیں،محبت سے پیش آئیں،انہیں احترام کے ساتھ لنگر پیش کیا جائے۔۔۔
سبیلوں پر رش سے بچنے کےلئےبہترین نظم و ضبط کا اہتمام کیا جائے،وارڈن اورافسران عرس کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں۔