حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر لاہور میں پیر ( کل ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کی جانب سے نجی اسکول اور اکیڈمیز کو بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
پرویز اختر کا کہنا تھا کہ لاہور میں کوئی بھی تعلیمی ادارہ کل نہیں کھلے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی ادارے کو سیل کیا جائے گا اور اس حوالے سے نجی اسکولز کو چیک کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ60 سے زائد افسران کل لاہور کے تعلیمی اداروں کو چیک کریں گے ۔