سپریم کورٹ نے این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کیلئےنتائج مرتب ہونے سے پہلے آراو کو درخواست دینا لازم ہے۔
درخواستگزار نہیں دکھا سکے کہ انہوں نے بروقت ایسی کوئی درخواست دی۔ این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی گوہر کی این اے 97 میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی میں دیا گیا فیصلہ بحال کردیا تھا۔
سپریم کورٹ نے این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی اپیلیں منظور کرلیں۔ مڈکورہ حلقوں میں دوبارہ گنتی میں کامیاب لیگی ارکان بحال ہوگئے تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ این اے 97 کا کیس 12 اگست کو تین حلقوں پر سنائے گئے کیس سے مختلف ہے۔