لاہور میں کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے جسے خواتین نے متنازع ویڈیو بنا کر بھاری رقم کا مطالبہ کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 خواتین نے بزنس مین سہیل محمود کو گلبر گ کے ہوٹل میں ملاقات کیلئے بلایا جیسے ہی محمود ہوٹل میں خواتین سے ملاقات کیلئے پہنچا اسی وقت نامعلوم شخص بھی اندر داخل ہوا ۔
پولیس کا کہناہے کہ ملزمان نے بزنس مین کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بلیک میل کرنا شرو ع کر دیا ، اس دوران ملزمان نے متاثرہ شخص کی گاڑی اور پرس بھی چھین لیا جبکہ ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش کیلئے چھپاپے مارے جارہے ہیں جسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔