صدر مملکت آصف زرداری نے سربراہ جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے جس کے دوران صدر مملکت نے انہیں بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا ۔
صدر مملکت آصف زرداری نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت آصف زرداری کے ساتھ تھے۔
مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ، انجنیئر ضیاء الرحمان بھی ملاقات موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ بھی پیش کیا ۔