مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اپوزیشن سے معاملات فہمی کے لئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال شامل ہیں جبکہ انہوں نے اپوزیشن سے رابطے بھی شروع کر دئیے ہیں ۔
اپوزیشن سے ملکی استحکام اور معیشت کے معاملات پر تین رکنی کمیٹی کام کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ با ضابطہ ملاقات کا بھی امکان ہے ۔