وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر وفاقی حکومت سے بات کریں گے ۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کی وجہ تاحال معلوم نہیں ، وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی اور ہماری کوشش ہے غریبوں کی سہولیات کو ختم نہ کیا جائے ۔
صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم نے بھی میڈیا کے ذریعے سنا ہے اس پر بات کریں گے، ہوسکتا ہے اس فیصلے میں کوئی مسئلہ ہو مگر وفاقی حکومت چاہتی ہے لوگوں کیلئے آسانیاں ہوں ۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ بلاول بھٹو اور آصف زرداری غریبوں کیلئے آواز اٹھاتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹور بند کرنے خلاف ہم حکومت سے بات کریں گے ۔