پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیاہے ۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے کیلئے کانفرنس روم منتقل کیا گیا تھا، شوکت خانم ہ سپتال کے ڈاکٹر محمد عاصم یونس نے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک میڈیکل چیک اپ کیا۔ طبی معائنے کے دوران بانی تحریک انصاف سے صحت سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے گئے۔ سابق وزیراعظم کا میڈیکل چیک اپ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔