فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی رپورٹ پر وزیراعظم نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ گواہی دے رہی ہے کہ کوئی دن ایسا نہیں جس میں بے گناہ فلسطینیوں کا لہو نہ بہایا گیا ہو۔ یہ رپورٹ خوفناک اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کا تازہ ثبوت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ صاف نظرآرہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کررہا ہے ۔ ایک طرف مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ دوسری طرف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال عالمی اداروں ۔ عالمی ضمیر اور عالمی قانون کےلیے چیلنج ہے ۔ اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے