جھنگ کی تحصیل احمد پورسیال میں سولرپلیٹس کے نام پر اربوں روپے کا اسکینڈل منظرعام پر آگیا۔
جھنگ میں سولر پلیٹس کے نام پر شہریوں اور تاجروں کو لوٹنے والا اربوں روپے کا فراڈ منظر عام پر آگیا۔ اور شہری بجلی کے بھاری بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے چکر میں اپنے کروڑوں روپے گنواں بیٹھے۔ تاجربرادری اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ صرف دو سے ڈھائی ارب روپے ہمارے شہر احمد پور کا ہے جبکہ پورے پنجاب کا 14 سے 15 ارب روپے کا اسیکنڈل ہے۔ بھاری بجلی بل کی وجہ سے ہم نے تنگ آکر سولر وغیرہ کا کام شروع کیا تھا، لوگوں سے ایڈوانس پیسے لیے مگر ہمیں مال نہیں ملا۔
سولر پلیٹس کا جھانسہ دینے والا مرکزی ملزم کے فرار ہونے کے بعد احمد پور سیال کے دوکانداروں کا کاروبار کرنا مشکل ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔
متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سولر سکینڈل کے مرکزی ملزم کی فوری گرفتاری کے لیئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ انھیں ان کی رقم واپس مل سکے۔