رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس پر حملے کا مقدمہ تھانہ ماچھکہ میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں کوش سیلرا اور اندھڑڈ کیت گینگ کے131جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آرمیں دہشت گردی، قتل، اغوا سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس پرحملہ لکھی،منی اور گڈوکوش نامی ڈاکوؤں کی سربراہی میں کیاگیا، اہلکار کیمپ سےواپسی پر شاہو کوش کےگھرکےپاس پہنچےتوحملہ کیا گیا۔
مقدمے میں کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لانچر،جی 3اور دیگر اسلحہ تھا، ڈاکوؤں نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کی، پولیس جوانوں نے بھی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے12 اہلکار شہید،9زخمی ہوئے۔
مقدمے کے مطابق ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے جبکہ پولیس کی فائرنگ سےڈاکو بشیرشر ہلاک،گڈو کوش زخمی ہوا تاہم ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔