روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں نے 161 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ ستمبر 2020 سے لے کر اب تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 8.416 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ان اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی سرمایہ کاری کاحجم 1.014 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 357 ملین ڈالر ، اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹ میں 618 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔