اسلام آباد میں تحریک انصاف کی احتجاجی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے اور پولیس سے اسلحہ چھیننے کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 60 افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے، نامزد ملزمان میں ارکان اسمبلی عامرایوب، ملک شہاب، قاضی تنویر،راجہ فیصل ندیم، راجہ نجم، اخلاق عباسی، نعمان عباسی، سعید خان ،ایازخان اوردیگر شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی سرکاری اسلحہ چھینا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں۔