پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی کے سالانہ انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی ) کی گورننگ باڈی 2024 انتخابات کےسرکاری نتائج کے مطابق انجینئر وسیم نذیر 11ہزار 473 ووٹ لے کر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل انجینئرجاوید سلیم قریشی 10 ہزار 990 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
PEC Governing Body Election Result Pakistan Engineering Council - PEC by Farhan Malik on Scribd
چیئرمین انجینئر نجیب ہارون کی جانب سے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر ڈاکٹرسروش لودھی9 ہزار 829 ووٹ لے کر سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ انجینئر ڈاکٹرسہیل آفتاب قریشی وائس چیئرمین پنجاب ، انجینئر مختیارعلی شیخ وائس چیئرمین سندھ بن گئے ہیں۔
چیئرمین کی جانب سے جاری کئے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر ڈاکٹر قیصرعلی وائس چیئرمین خیبر پختونخوا اور انجینئر مجیب الرحمٰن مری وائس چیئرمین بلوچستان منتخب ہوئے ہیں،چیئرمین انجینئر نجیب ہارون کے دستخط کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔