وفاقی ادارہ شماریات نےمہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمارجاری کر دیئے۔
گزشتہ ہفتے 21 اشیائے، ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،انڈے، دال چنا،آلو،بیف،دودھ، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ٹماٹر،گندم کا آٹا، پیاز،چینی، چکن،دال مسوراور بریڈ سستی ہوئی،ہفتہ وارمہنگائی میں 0.10 فیصد کمی،سالانہ شرح 16.69 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق سالانہ بنیادپر پیاز 79.51 فیصد،دال چنا 51.34 فیصد،ٹماٹر 28 فیصد مہنگے جبکہ ایک سال میں خشک دودھ کی قیمتوں میں 26 فیصد سےزائداضافہ ہوا، بڑا گوشت،دال مونگ 24 فیصد، لہسن، 28فیصد سےزائدمہنگا،گزشتہ سال کی نسبت گیس چارجز 570 فیصد تک بڑھ گئے۔