لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور بتایا کہ زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ملزم کو نامزد کیا گیا ہے پولیس نے ملزم سے مال مقدمہ ریکور کرنا ہے تفتیش درکار ہے عدالت چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرنے کا حکم دے، ادھر ملزم شیخ امتیاز کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا پولیس ممبر اسمبلی کی توہین کررہی ہے عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے عدالت نے ملزم کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔