راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں شریک بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف دارالحکومت ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
عوامی لیگ کےرہنما اور آل راؤنڈر پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کےملازم کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، مقتول کے والد نے شکیب الحسن پر مقامی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرایا۔
اس مقدمے میں شکیب الحسن کے علاوہ سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور اداکار فردوس احمد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔