رقوم کے لین دین اور منتقلی میں آسانی کےلیے نئے نظام "بوناراست کنیکٹیوٹی" کا افتتاح کردیا گیا۔
بوناراست کنیکٹیوٹی منصوبے کےنفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بوناراست کنیکٹوٹی بہت اہم منصوبہ ہے، بوناراست پاکستان کا پہلاکراس بارڈر رقوم منتقلی کانظام ہے، منصوبے کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دیناہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ماڈرن ٹیکنالوجی کے ذریعے آگے بڑھ رہاہے، پاکستان کاپہلاکراس بارڈررئیل ٹائم پیمنٹ سسٹم قابل دسترس ہوگا، بوناراست سے عوام کوسہولت،کاروبارفروغ پائے گا، بوناراست کنیکٹوٹی سے عرب ممالک سے پاکستانی رقوم کی منتقلی کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت پاکستانی رقوم کی منتقلی شفاف،مؤثراندازمیں محفوظ،باآسانی کرسکیں گے، منصوبےسےرقوم کی منتقلی کے غیرروایتی چینلزکاخاتمہ ہوگا، ڈیجیٹل نظام راست کوعرب مانیٹری فنڈکے تحت بونا سے جوڑا جارہا ہے، منصوبے سے رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بوناراست منصوبہ ترسیلات زرمیں بھی اضافے کاباعث ہوگا، بوناراست منصوبے سے حوالہ اورہنڈی کا خاتمہ ہوگا، منصوبے میں تعاون پربل اینڈگیٹس فاؤنڈیشن اورکرن داس کےمشکورہیں۔ بوناراست منصوبے سے حوالہ اورہنڈی کاخاتمہ ہوگا۔
تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہوا، ملک میں میکرواکنامک استحکام آرہاہے، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ بوناراست سے بیرون ملک مقیم افراد پیاروں کو باآسانی رقم منتقل کرسکیں گے، بوناراست منصوبہ بہت اہمیت کاحامل ہے، ہماراڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھناخوش آئندہے، حکومت شعبہ توانائی اورٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔