بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا ایک بار پھر سے زخمی ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا ہاتھ زخمی تھا اور وہ ہسپتال میں موجود تھیں ۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے ہاتھ پر خون دیکھا گیا اور وہ آکسیجن لگائے بیٹھی تھیں ۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے اپنی صحت کے لئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔
دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان سے اظہار ہمدردی کیا گیا اور ان کی صحت کے لئے دعا کی گئی۔
کچھ مداحوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔