ایف بی آر نے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے چیف کمشنز اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کا تقررو تبادلہ متعلقہ افسران کی منظوری سے مشروط کر دیا گیاہے ۔
ایف بی آر مراسلے میں کہا گیاہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ، ڈپٹی کمشنز، ڈپٹی ڈائریکٹرز کو پیشگی آگاہ کرنا ہوگا، متعلقہ افسر کی رپورٹ پر ملازمین کا 3 دن کے اندر تبادلہ کر دیا جائے گا، تمام چیف کمشنرز اورڈائریکٹرز کو ماہانہ بنیاد پر رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ۔
مراسلے کے مطابق اقدامات کا مقصد ان لینڈ ریونیواور کسٹمز میں شفافیت، کارکردگی بہتر بنانا ہے، افسران کو پرفارمنس ایویلوایشن رپورٹس بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے ڈیڈ لائن پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے کا بھی نوٹس لے لیا ہے ۔