جڑانوالہ شیخوپورہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ہزار کلو آئل اور گھی کی کھیپ پکڑ کر دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
جڑانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے بڑی کارروائی کی، بائیو ڈیزل بنانے والے فیکٹری سے48 سو کلو تیار آئل اورگھی ضبط کر لیا ہےاس کے علاوہ فیکٹری سے 375 کلو کاسٹک سوڈا، 150 لیٹر کھلا آئل اور125 کلو بلیچ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کےڈائریکٹر آپریشنز آصف علی ڈوگر نےبتایا کہ کارروائی کے دوران معروف برانڈ کے کارٹنز سمیت 1 ہزار7 کلو دیگر سامان ضبط کر لیا ہے استعمال شدہ گھی سے تیار شدہ ناقص گھی اورآئل کی سپلائی مارکیٹوں اورہوٹلزمیں کی جانی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق بائیو ڈیزل تیار کرنے والی فیکٹری میں گھی اور آئل تیار کرنا حیران کن ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم نے ضبط کیے گئے جعلی گھی اور ناقص میٹریل کو تلف کردیا فیکٹری کا بائیو ڈیزل بنانےکا لائسنس بھی معطل کردیا گیا۔