وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہناہے کہ یہ لوگ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں، اگر آباد کرنا چاہتے تو سانحہ نو مئی کبھی نہ کرتےفساد مت کریں ، آٓئیں اسمبلی میں بیٹھیں بات کریں اور معاملات طے کریں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ ٹولے اور خوارج کا شیرازہ بکھر رہا ہے،کوئی190ملین پاؤنڈ تو کوئی ٹاپ سٹی اسکینڈل میں پکڑا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) یتیم ہو گئی ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کہتے تھے نون سے شین نکل جائےگی، اب حرف ختم ہوجائیں گے،تحریک انصاف کے پرزے ہاتھ نہیں آئیں گے، یہ لوگ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں، ان کو آباد کرنا نہیں آتا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے اپوزیشن کے متعلق کہا کہ اگر آباد کرنا چاہتے تو سانحہ 09 مئی کبھی نہ کرتے ، مت کریں فساد ، مت کریں بربادی آئیں اسمبلی میں بیٹھیں ، اسمبلی میں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں۔