فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایف بی آر کے مطابق ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1 فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا، فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50 ہزار روپے ہے۔
بیرون ملک سفر،بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے، تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن نہ ہونے والے تاجر و دکانداروں کیخلاف کاروائی ہوگی۔ غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر 7 دن اور پھر 20 دن کیلئے سیل کی جائے گی، دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر 5 کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔