عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عالمہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا سےعراقی سیکرٹری دفاع نے ملاقات کی ۔
عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کےامور،سیکیورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤدسلمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے۔