وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے آ ئی ٹی برآمدات سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالی سال کےپہلےماہ میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات286ملین ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالررہیں تھیں،موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کےاضافے کیلئےکوشاں ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹرکی ترقی پرمرکوزہے،وزارت آئی ٹی اوربورڈآئی ٹی برآمدات میں اضافہ کیلئےاقدامات کررہےہیں۔