بلوچستان ہائی کورٹ کےجج جسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل1نےحلقہ پی بی37مستونگ سےکامیاب امیدوارنواب محمد اسلم ریسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سےدائرانتخابی عذرداری کیس قانونی نقائص کی بنیاد پرخارج کردیا
بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے انتخابی عزرداری سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی ۔
سماعت کے موقع پر عدالے نے حلقہ پی بی 37 مستونگ سے کامیاب امیدوار نواب محمد اسلم ریسانی کے خلاف سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائر کردہ انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئیے سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست خارج کر دی ہے۔
سردار نور احمد بنگلزئی کی جانب سے محمد علی کنرانی ایڈوکیٹ جبکہ نواب محمد اسلم رئیسانی کی طرف سے محمد ریاض احمد ایڈوکیٹ نے کیس کی پیروی کی جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نے کیس کی پیروی کی۔