پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہفتے کے روز 2500 روپے اضافے کے بعد آج سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کے بھاؤ میں کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کے فی تولہ نرخوں میں 200 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا 200 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 172 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 22 ہزار 908 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 2502 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔