ایس آئی ایف سی کےتعاون سے چینی سولرکمپنی کا صوبائی حکومت کے ساتھ پنجاب میں سولر پینل کی تیاری اور اسمبلی پلانٹ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پنجاب کےصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور چینی کمپنی "اے آئی کے او" کے ساؤتھ پیسیفک ریجن کے صدر ایلکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کیے.
صوبائی وزیر شافع حسین نے اس موقع پر کہا "چینی کمپنی پنجاب میں پہلی "سولر پینلز" بنانے والی فیکٹری لگائے گی جو اپنی مصنوعات مقامی مارکیٹ میں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد بھی کرے گی"
صوبائی وزیر شافع حسین کا کہنا ہے کہ صنعتوں اور گھروں کو مہنگی بجلی سے بچانے کا واحد حل شمسی توانائی کا فروغ ہے ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ "گزشتہ پانچ مہینوں میں سولر انرجی کے فروغ کے لیے 21 غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی گئی ہے"
پنجاب میں کئی کمپنیوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ حکومت نے بھی شمسی توانائی کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے
چوہدری شافع حسین نےمزید کہا کہ" پنجاب حکومت 7000 ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے اور کم آمدنی والے افراد کو مفت یا آسان اقساط پر سولر پینل فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے"
اس کےعلاوہ صوبائی وزیر نےپنجاب میں سولرپینل ٹیسٹنگ لیب کےقیام اور شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹی کو سولرائز کرنےکی خوشخبری بھی سنائی
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابوپا کر ہی محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔