اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین مشکوک آن لائن لنک پر کلک کریں نہ ذاتی معلومات شیئر کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین آن لائن بینکنگ سیشن استعمال کے فوری بعد لاگ آؤٹ کریں، بینک صارفین اپنے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
مزید پڑھیں
اے ٹی ایم سکِیمنگ یا فراڈ میں ہوتا کیا ہے؟ کیسے بچا جائے؟
واضح رہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں لوگوں کو اے ٹی ایم بند ہونے اور آن لائن ٹرانزیکشنز نہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ مذکورہ میسج میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وائرس والی ویڈیو کھولنے پر موبائل فون کا ڈیٹا اُڑ جائے گا تاہم میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میسج نیا نہیں ہے بلکہ 2016 سے مختلف ممالک میں گردش کر رہا ہے اور اب پاکستان میں پھیل رہا ہے۔
اگرچہ موبائل فون کے ذریعے لوگوں سے دھوکے بازی سے پاس ورڈ ہتھیا کر رقم لوٹنے کے واقعات پاکستان میں بھی عام ہیں مگر جو باتیں اس پیغام میں بتائی گئی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔