وزیراعلیٰ سندھ نے دادو میں غربت کے باعث کم عمر بچیوں کی شادیوں کا نوٹس لے لیا۔ مراد علی شاہ کمشنر حیدرآباد سے خان محمد ملا گوٹھ میں 45 لڑکیوں کی رقم کے عوض شادی پر رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ان بچیوں کی سماجی، معاشی اور قانونی وجوہات بتائی جائیں، کمیٹی بنا کر گوٹھ میں تفصیلی انکوائری کر یں اور رپورٹ پیش کریں یہ بھی بتایا جائے کہ کیا بیاہی گئی لڑکیاں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں، اگر سیلاب متاثرہ خاندانوں سے تھیں تو ان کی کتنی امداد کی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدر آباد سے یہ بھی کہا کہ بتایا جائے کیا بیاہی گئی لڑکیاں اس وقت کس حال میں ہیں۔ ہر پہلو کی رپورٹ دیں تاکہ اس کا سدباب کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر حیدرآباد کو انکوائری رپورٹ میں اپنی سفارشات دینے کی بھی ہدایت کی۔