پاکستان کرکٹ بورڈ نےبنگلہ دیش کرکٹ بورڈکی مشاورت سے پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان کراچی میں ہونےوالا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا،پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اسوقت تعمیراتی کام جاری ہے۔یہ فیصلہ کرکٹ کے شائقین کو دونوں ٹیسٹ میچوں کا لائیو ایکشن دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کرے گا جو پاکستان کرکٹ کے مصروف بین الاقوامی سیزن کا آغاز بھی ہے۔
اس سیزن میں پاکستان ٹیم 21 اگست سے 5 اپریل تک کل 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹوئنٹی اور کم از کم 17 ون ڈے کھیلے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ ہمیں تعمیراتی ماہرین کی رہنمائی حاصل کی ہے۔ انہوں نےمشورہ دیا ہے کہ کھیل کے اوقات کے دوران تعمیراتی کام جاری رہ سکتا ہے لیکن اس کےنتیجے میں ہونے والے صوتی آلودگی کرکٹرز کو پریشان کرے گی۔
مزید برآں تعمیراتی کام سے اٹھنے والا دھواں کھلاڑیوں، آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور میڈیا کی صحت اور تندرستی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔