روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام آدمی کیلئے پھل، گوشت لینا تو دور سبزی خریدنا بھی محال ہو گیا ہے۔
لاہور میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک ، لہسن مزید مہنگے ہوگئے، آلو80، ٹماٹر120، پیاز 125، لہسن500، ادرک 600 روپے کلو ہوگئی۔ چکن کی قیمتیں بھی نیچے نہ آ سکی،ریٹ590روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں آم350،انگور380،آڑو250 روپے کلو اور کیلا100روپے فی درجن تک مل رہا ہے، سبزی، پھلوں کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر سبزیاں مہنگی ہورہی ہیں۔