مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد ( ن ) لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی اور مہنگائی سے عوام کی نجات نواز شریف کا مشن ہے اور ان کا چوتھی بار وزیر اعظم بننا معاشی ترقی کا چوتھا موقع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی بار نواز شریف کا وزیر اعظم بننا مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانے کا بھی چو تھا موقع ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے کبھی انتقام نہیں لیا، انہیں ہر بار زخم لگے مگر انہوں نے ہر بار پاکستان کے زخم بھرے۔