وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔
ہفتہ کو بین الاقوامی کار کمپنی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے گرین ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان کے مستقبل کے لیے پائیدار جدت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نئی ملازمتوں کے مواقع اور آٹوموٹو سیکٹر میں تکنیکی ترقی کو فروغ ملے گا، پاکستان کی برآمدی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی ابھرتی مارکیٹ ہائی ٹیک برآمدات میں اضافے کا باعث بنے گی جبکہ تجارتی خسارے میں کمی کے لیے بھی یہ ایک اہم قدم ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور صنعتی شراکت داروں کو مل کر ایسی جدتوں کو متعارف کرانا ہوگا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں پائیدار ترقی اور استحکام میں مدد ملے گی ۔