لاہورکے علاقے مناواں میں پراپرٹی ڈیلر نے مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پراپرٹی ڈیلر ملزم نعیم کے خلاف تھانہ مناواں میں زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
FIR of alleged rape of a woman by Farhan Malik on Scribd
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون نے پراپرٹی ڈیلر نعیم سے کرائے پر مکان لینے کی غرض سے رابطہ کیا تھا ملزم نعیم نے زیر تعمیر گھر دکھانے کے لیئے بلایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔