اداکارمیتھیو پیری کی پراسرار موت کےمعاملہ پرامریکی حکام نےدو ڈاکٹرز سمیت پانچ افراد پر فرد جرم عائد کردی،جن میں میتھیو پیری کا ذاتی معاون بھی شامل ہے
امریکی حکام کےمطابق پانچوں ملزمان میتھیو پیری کو نشہ آور دوا کیٹامائن فراہم کرتےتھے،ان پر اداکار کو نشہ سپلائی،تجویزکرنے اور لگانے کا الزام ہے،یہ نشہ ان کی موت کا سبب بنا۔
پانچوں افراد امریکا میں کیٹامائن سپلائی کرنے والےگروہ کا حصہ تھے،اداکار میتھیو پیری گزشتہ سال اکتوبرمیں اپنےگھرمیں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔