انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی ) کے سابق ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) فیض حمید کی سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو کئی گئی دھمکی آمیز کال لیک ہوگئی ہے۔
سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کی جانب سے ابصار عالم کو دھمکی آمیز کال کی گئی جس کی خفیہ آڈیو پہلی بار سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے فیض حمید کی جانب سے ابصار عالم کو کی جانے والی کال میں وہ ان سے شکوہ کرتے ہیں آپ ہمیں بالکل لفٹ نہیں کراتے ؟ جس پر ابصار عالم جواب دیتے ہیں کہ کمال کرتے ہیں ، ساری لفٹ آپ کے لئے ہے۔
ابصار عالم کے جواب پر فیض حمید کہتے ہیں کہ ’’ صیحح بتا رہا ہوں، میں تو گلہ کر رہا ہوں، ابصار عالم سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ اچھا گلہ کر رہے ہیں ؟ نہیں کیا ہوا ایسا ؟۔
جواب میں فیض حمید کہتے ہیں کہ ’ چلو میں ایک برگیڈئیر صاحب ہے ہمارا اس کو بھیجوں گا ، ایک کام ہے، دو پرانے چینلز کا لائسنس بیچا تھا، ان کے لائسنس پھنسے ہوئے ہیں، و تو ذرا آپ ایک سپیشل مہربانی کروا دیں ‘۔
ابصار عالم پوچھتے ہیں کہ کون سے والے ؟ جس پر فیض حمید کہتے ہیں کہ ’’ وہ آئے گا، تفصیلات مجھے بھی نہیں پتا، باقی تفصیلات وہ بتا دے گا ‘‘۔
ابصار عالم کہتے ہیں کہ مجھے تو آپ نے پہلے کبھی نہیں اسکا کچھ کہا ، جس پر فیض حمید کہتے ہیں کہ نہیں، ہم اور بہت کچھ کہتے ہیں، جب بھی ہم جاتے ہیں، تو آگے سے کہتے ہیں کہ وہ ہماری بات نہیں سنتے، میں نے کہا کہ چلو میں خود ان کو درخواست کر دوں گا، وہ آئیں گے ، بریگیڈئیر غفار نام ہے ان کا۔
کال کے اختتام پر ابصار عالم کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے، اوکے۔