پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نےمنشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا ۔
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1047 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1725 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.55 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 46.53 میٹرک ٹن ہشیش برآمد کی جاچکی ہے۔
اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.71 میٹرک ٹن میتھ، 8.95 میٹرک ٹن افیون اور 984.73 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں
سیکیوٹی فورسز نے اگست میں خیبر پختونخواہ سے 162 کلو،شمالی علاقہ جات سے 54.52 کلو، پنجاب سے 93.39 کلو جبکہ سندھ سے 2.9 کلو منشیات ضبط کیں
ملک کو منشیات سےمکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔