شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ تربت میں ادا کردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پنجگورذاکربلوچ شہید کی نمازجنازہ تربت میں ادا کر دی گئی جو 13 اگست کو مستونگ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ شہید کےگھر گئے،اہل خانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی،آئی جی ایف سی نے شہید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ایک نڈر بہادر،اورمحب وطن انسان تھے۔
شہیدنےہمیشہ اپنےفرض کو مقدم رکھا،اوران کی خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائےگا،نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ اعلیٰ افسران،سیاسی وسماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔