بانی تحریک انصاف عمران خان کےلے سہولت کاری کے الزام میں مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے لئے سہولت کاری کے الزام پر جیل اسسٹنٹ ناظم اور سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ظفر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ہٹائے گئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم سے حاصل معلومات پر 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
محمد اکرم کے 2اردلی،3وارڈر اور ہیڈ وارڈر سے پوچھ گچھ کی جائے گی، تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کئے جاتے ہیں۔ زیر حراست سابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے قریب رہائش پذیر ہے۔
بانی چیئرمین کو موبائل فون کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔3یورپی ممالک کے نمبرز پر بنائے گئے واٹس ایپ ٹیلی فون کیلئے استعمال ہونے کے شواہد مل گئے۔ بانی پی ٹی آئی کو خلاف ضابطہ سہولیات کی فراہمی پر جیل انتظامیہ کی میٹنگ آج ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے، ہٹائے گئے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم زلفی بخاری کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ محمد اکرم مختلف اوقات میں 15سال سے اڈیالہ جیل تعینات رہے۔