بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہفیض حمید کےمعاملےپرسیاست نہیں کرنی چاہیے، یہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔
بونیر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہے، فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،اس پر مبالغے سےکام نہیں لینا چاہیے، فیض حمید کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں ہماری ہی ہوں گی، مخصوص نشستیں کسی بھی صورت کسی اور پارٹی کو نہیں دی جاسکتیں، سوات اوربونیر میں جنگلات کی کٹائی سوشل میڈیا پرمحض پروپیگنڈا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا معیاری تعلیم اور ایک سلیبس کا ہے،بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہرمحاذ پرجدوجہد جاری رکھیں گے،22 تاریخ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا،لاہور اور کراچی میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔