کسی بھی قوم کے لئے آزادی کا دن سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، پاکستان میں بھی 14 اگست کا دن بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔
ہر سال پاکستان میں آنے والے بہت سے غیر ملکی باشندے بھی جشنِ آزادی میں شریک ہوتے ہیں۔
اس سال بھی چینی وفد نے گوادر اور حب میں پاکستان کا 77واں یومِ آزادی منایا۔
چینی وفد میں اعلٰی سطح کی قیادت کے عہدداران بھی شامل تھے۔
چینی وفد نے پاکستان کی سالمیت کے لئے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا۔