پشاور میں جشن آزادی کے حوالے سے شہداء کے لواحقین کیلئے پاک فوج کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شہداء کےلواحقین اوردیگر شرکاء نےیادگارشہداء پر پھول رکھے،تقریب میں میں پشاور کےآرمی پبلک سکول اور اسپیشل بچوں کے سکول کے طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔
کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، طلبہ و طالبات نے جشن آزادی کی مناسبت سے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے
طلبہ و طالبات نے قیام پاکستان اور اس کے حصول میں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
شرکاء نےوطن عزیز کی بقاء وسالمیت کیلےپاک فوج کےلازوال قربانیوں کو خراج تحسین سمیت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنےکےعزم کو بھی دہرایا،تقریب کے اختتام پہ آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔