سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 265 ارب روپے مالیت کے12 منصوبوں کی منظوری دے دی ۔
اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیرصدارت ہونے والے سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی) اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی( سی ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ خاران میں2 ارب 90 کروڑ روپے مالیت کا کیڈٹ کالج منصوبہ شامل ہے۔
اسلام آباد میں ڈیڑھ ارب روپے سے ہوم اکنامکس کالج کا قیام شامل ہے 9 ارب 90 کروڑ روپے سے بلوچستان میں دانش اسکولوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، پورے ملک کیلئے 122 ارب روپے کےگرین پاکستان منصوبے، سی پیک انڈسٹریل فیز کے لیے 49کروڑ کے پراجیکٹ شامل ہیں۔
سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کےجاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کیلئے4ارب 10کروڑ روپے کی لاگت سے 104 نئے اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے،29 ارب20 کروڑ روپے کے کراچی گرین بس پراجیکٹ اور ساڑھے بائیس ارب روپے سے زیارت میں ستر کلومیٹر طویل شاہراہ کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے بھی منظور کرلیے گئے ہیں۔