اکستان ایک طویل اور لازوال جدوجہد کے بعد مارض وجود میں آیا ہے ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی ایک اٹل حقیقت ہے ، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی ہے اور اس میں 65% آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیں جن کی عمریں 30 سال سے کم ہے ۔
پاکستان جغرافیائی اعتبار سےخطے کا ایک اہم ملک ہیں ، ️پاکستان کی بھارت، چین، افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدیں ملی ہوئی ہیں ، ️پاکستان کے پاس 1046 کلومیٹر طویل سمندری پٹی موجود ہے جس سے عالمی سمندری راستوں تک باآسانی رسائی حاصل ہے ۔
سی پیک اور تاپی جیسے منصوبے خطے اور عالمی تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبے ہیں جس سے پاکستان کی جغرافیائ اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، ️پاکستان کا وسیع و عریض تاریخی و ثقافتی ورثا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
پاکستانی میں قدرتی ورثے موجود ہیں جس میں صحرا، سمندر، جھیلیں، بل کھاتے دریا، بلند و بالا پہاڑ موجود ہیں ، ️گلگت بلتستان میں دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو موجود ہے ، ️سوات میں بدھ مت کے تاریخی سٹوپا مجسمے موجود ہیں جنہیں مشہور بادشاہ آشوکا کی جانب سے بنایا گیا ۔
مغلیہ دور کے کئی شاہکار جن میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شیش محل اور ہرن منار جیسے تاریخی ورثے موجود ہیں جہاں دنیا بھر سے سیاح تشریف لاتے ہیں ۔
️پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سرِ فہرست ہے ۔پاکستان دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر رہا ہے اور ہزاروں جانوں کی قربانی دے چکا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ، ہاکی اور اسکواش جیسے کھیلوں کو کئی نامور کھلاڑی دیے ہے جن میں جہانگیر خان 555 گیمز جیتنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ترقی کی منازل طے کرنے میں ہر پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنا خون پسینہ ایک کرے گا۔