77واں یوم آزادی کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کےصدراوروفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانےکاعہدکرناہوگا۔
استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کےصدراوروفاقی وزیر موصلات و نجکاری عبدالعلیم خان نے77 واں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانےکاعہدکرناہوگا، مادروطن پرجانیں قربان کرنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں۔
وفاقی وزیر موصلات و نجکاری عبدالعلیم خان کا اپنے جاری کئے گئے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آزادی عظیم نعمت ہے،اسلاف نےلاکھوں قربانیوں کےبعدحاصل کیا،یہ سرزمین بابائےقوم کی انتھک محنتوں کا ثمرہے،انفرادی اوراجتماعی مفادکی سوچ سےبحرانوں پرقابوپاسکتےہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کےصدر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ارض پاک کی بنیادوں میں ہجرت کرنےوالوں کالہو شامل ہے،آج مادروطن پر جانیں قربان کرنےوالوں کوخراج عقیدت پیش کرنا نہ بھولیں،ہرپاکستانی پاک فوج کےشانہ بشانہ ملک دشمن عناصرکی سرکوبی کیلئےتیارہے۔