حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا طلاق آج رات 12 بجے سے 31 اگست تک ہو گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔