نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے بحری سرحدوں کےدفاع کیلئےپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی ، کانفرنس میں شمالی بحیرہ عرب اورخلیج عدن میں بحری صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی سمندری تجارتی گزرگاہوں کےتحفظ اورسلامتی کے اقدامات پر بھی غور ہوا ہے ، نیول چیف نے سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کےجاری اور مستقبل کے منصوبوں پربریفنگ بھی دی گئی، نیول چیف نے بحری سرحدوں کےدفاع کیلئےپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کیا،میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجزسےنمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو بھی سراہا گیا۔